ramzan aetikaf schedule uk
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

رمضان اعتکاف کا شیڈول

دعوت اسلامی  یوکے کے زیر اہتمام 30سے زائد مقامات پر رمضان اعتکاف 1447 کا شیڈول

رمضان کریم 1447  کے آخری عشرے میں سنت اعتکاف   کےلئے یوکے دعوت اسلا می نے مسلمان روزے داروں کےلئے 30 سے زائد مساجد ومقامات پر  اہتمام کیا ہے۔یورپ کی گہماگہمی میں اہل ایمان کو عبادات اور مقاصد روزہ کے حصول کےلئے دعوت اسلامی یوکے نے سنت اعتکاف 1447  کا شیڈول جاری کردیا ہے۔اطلاع کے مطابق  یورپ کے 30سے زائد شہروں Derby Lincion Glasgow Luton Nottingham Glasgow New Castle Stratford Blackburn Bolton Croydon Rochdale Bristol Southampton Coventry Darlaston Aylesbury Walsall Nuneaton Sheffard Bush Newport Slough Dudley Telford Stetchford  Bradford Leicester Southant on Sen Peterborough Preston Burnley Woking Sparkhill Stoke Rotherham Huddersfield میں قائم دعوت اسلامی کی مساجد اور اسلامک سینٹر مییں اعتکا ف کیا جائے گا۔ دس دنوں کا سنت اعتکاف 1447 رمضان مبارک کے آخری عشرے میں عبادات ذکرودعا اور علم دین حاصل کرنے کےلئے اب یورپ میں بھی دعوت اسلامی کا دینی ماحول مسلمانوں کو عبادات کی سہولت میسر کرے گا۔دعوت اسلامی یوکے نے اپنے تمام ریلیجیئس سینٹر،مساجداور مدارس جہاں جہاں نماز باجماعت کا اہتمام ہوتاہے وہاں رمضان اعتکاف کا بھی اہتمام وسیع پیمانے پر کیا ہے۔ مذکورہ تمام شہروں میں قائم دعوت اسلامی کےاداروں کی لوکیشن پوسٹر میں دےدی گئیں ہیں اور مزید معلومات کےلےلئے +44 7870 303387/01274 442612 پر رابطہ بھی کیا جاسکتاہے۔اسےعلاوہ اعتکاف سے متعلق معلومات اور تفصیلات جاننے کےلئے                                              http://tinyurl.com/itekaaf وزٹ کیجئے اور اعتکاف کی سعادت پانے کےلئے itekaaf@dawateislamiuk.net پر ای میل کیجئے۔

دعوت اسلامی یوکے نے رمضان 1447 میں اہل ایمان کو اعتکاف کی سہولیات فراہم کرنے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں یقینا وہ قابل تعریف ہیں۔دعوت اسلامی کی اس کوشش سے یوکے میں موجود تمام مسلمانوں کو یکسوئی کےساتھ عبادات وریاضات اور علم دین حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔