• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • توکل اور قناعت arrow icon
    • page 22
    book-logo
    book_icon
    توکل اور قناعت
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    دوبارہ کیلئے بے فکر ہو جاتی ہوں کہ جس نے ابھی پانی پلایا ہے وہ بعد میں بھی پلا دے گا۔کاش! کہ ہمیں بھی توکُّل کی نعمت نصیب ہو جائے۔ افسوس !آج کا بے عمل مسلمان توکُّل تودُورفقط ایک  لقمہ کےلئےبعض اوقات قتل و غارت گری تک پہنچ جاتا ہے۔ ڈھیروں ڈھیر مال و دولت اور عمدہ غذائیں ہونے کے باوجود دوسروں کے مالوں پر نظریں جمی ہوتی ہیں ، رہنے کی اچھی جگہیں ہونے کے باوجود دوسروں کے بنگلوں اور کوٹھیاں   ہتھیانے کے طریقے سوچتا ہے، کبھی دوسروں کا مال ہتھیانے کے لیے ڈکیتی اور چوری سے کام لیتاہے تو کبھی دھمکیوں کے ذریعے  لوگوں کے مال پر قبضہ جماتاہے اور انہیں خوف زدہ کرتا ہے، ان سب باتوں کا بنیادی سبب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکُّل نہ ہونا ہے ۔ حالانکہ ایک بندے کے لیے یہی بات کافی ہونی چاہیے کہ جتنا ا س کے نصیب میں ہے، اُسے ضرور مل کر رہے گا، وہ ربّ عَزَّوَجَلَّ جو پتھروں میں موجود کِیڑوں کو رِزق دینے پر قادر ہے،وہ میرے پیٹ کےلیے بھی اسباب بنا دے گا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندے دوسروں سے ان کا مال چھیننا تو دُور،دوسروں پر بھروسا کرنے سے بھی کتراتے ہیں،چنانچہ

          حضرت سَیِّدُنا ابوسعیدخرازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں کہ میں ایک جنگل میں پہنچاتوزادِراہ کچھ نہ تھا ، مجھےشدید بھوک کا احساس ہوا تو  دُورایک بستی نظر آئی،   میں خوش ہو گیا  ،لیکن پھر اپنے اوپر یوں غورو فکر  کیا کہ میں نےدوسروں پربھروسا(Trust)کیاہےاوردوسروں سےسکون حاصل کرناچاہا، لہٰذامیں نےقسم کھائی کہ بستی  میں اس وقت تک  داخل  نہ ہوں گا،جب تک اُٹھا کر نہ لےجایا جائے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں،میں نےایک گڑھا کھودکراس  کی ریت  میں اپنےجسم کوسینے تک چھپالیا ، آدھی رات کوایک بلندآواز آئی،اے بستی والو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےولی  نےاپنےآپ کوریت  میں چھپالیاہےتم ان کےپاس جاؤ،لوگ  آئے اور  مجھے ریت  سے نکالا اور اُٹھا کربستی میں لے گئے۔(احیا ء العلوم، ۴/ ۳۳ بتغیر قلیل )


     

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُود شریف کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • روزی کا وسیلہ
    • قناعت کی تعریف
    • مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قناعت پہ لاکھوں سلام!
    • قناعت کے فوائد اوراتباعِ خواہشات کے نقصانات:
    • قناعت توکُّل کا زِینہ ہے!
    • توکُّل کا معنی و مفہوم
    • لوگوں کے ذریعے رِزق پہنچانا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند ہے!
    • توکُّل قرآنِ پاک کی روشنی میں
    • توکُّل اور احادیثِ طیبہ
    • ”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“
    • نیوائیرنائٹ منانے سے رک گیا
    • مجلسِ تراجم کا تعارف
    • متوکُّلین کے واقعات
    • شیطان میراخادم ہے
    • انوکھی شہزادی
    • توکُّل بہترین چیز ہے
    • توکُّل کے فوائد
    • ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami