• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • توکل اور قناعت arrow icon
    • page 5
    book-logo
    book_icon
    توکل اور قناعت
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    شب کو خواب میں دیکھا،کہ وہ اللہ  تَعَالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہے اور اللہ  تَعَالٰی فرماتا ہے، میں اپنے بندے کے ذَرِیعے جو کچھ بھیجتا تھا تُو نے اُسے کیوں لوٹا دیا؟ عابِد نے عرض کی: مولا! میرے دل میں خیال آیا کہ تیرے سوا دوسرے پر تکیہ (بھروسا)کر بیٹھا ہوں۔ ربّ تَعَالٰی نے فرمایا: وہ روٹیاں کون بھیجا کرتا تھا؟ عابِد نے عرض کی، یااللہ ! تُو ہی بھیجنے والا ہے۔حکم ہوا! اب میں بھیجوں تو واپَس نہ لوٹانا۔ اُسی خواب کے دَوران یہ بھی دیکھا کہ روٹیاں لانے والا شخص رَبُّ العٰلمین جَلَّ جَلاَ لُہٗ کے دربار میں حاضِر ہے۔ اللہ تَعَالٰی نے اُس سے پوچھا : تُو نے اس عابِد کو روٹیاں دینی کیوں بند کر دیں؟ اُس نے عرض کی: اے مالِک و مولا! تجھے خوب معلوم ہے۔ پھر پوچھا: اے بندے ! وہ روٹیاں تُو کسے دیتا تھا؟ اس بندے نے عرض کی: میں تو تجھے (یعنی تیری ہی راہ میں دیتا تھا)ارشاد ہوا : تُو اپنا عمل جاری رکھ ، میری طرف سے تیرے لئے اِس کے عِوَض میں جنّت ہے۔(رَوض الرِیاحین ص۱۳۳، ملخصاً)

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے جہاں یہ معلوم ہوا کہ اللہ  تَعَالٰی کی رِضا کے پیشِ نظر کیا جانےو الا صدقہ جنت میں داخلے کا سبب بن جاتا ہے، وُہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ  اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک اور پرہیزگار بندے اس پر توکُّل کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوتے ہیں۔ وہ عبادت گزار شخص شب بھر عبادت میں مصروف رہتا، دن کو روزہ رکھتا  یُوں رات دن عبادت میں بسر کرتا،اسے  یقین(Believe) تھا کہ وہ ذات کہ جس کی میں عبادت میں مصروف ہوں، روزی دینا اور اپنے بندوں کا پیٹ پالنا ،اسی کا  کام ہے، میں اس کے کام میں مصروف ہوں اور اس کی عبادت کر رہا ہوں تو وہ مُسبِّبُ الاَسْباب (یعنی اسباب مُہَیّا کرنے والا) بھی میری روزی کے اسباب بنا ہی دے گا اورایسا ہی ہوتا،روزانہ ایک بندہ شام کے وقت آکر اسے 2روٹیاں دے جاتا، جس سے وہ  روزہ افطار کرتا اور پھر سے عبادت پر کمر بستہ ہوجاتا۔

          یقیناً اللہ  تَعَالٰی کی ذات پر اس طرح  کا توکُّل کرنا،اس کے محبوب بندوں کاشیوہ ہے۔اس حکایت سے توکُّل سے مالامال مدنی پھول ملنے کے ساتھ ساتھ قناعت کی ترغیب بھی ملتی ہے،غور کیجئے! کہ ہم


     

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • دُرُود شریف کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • روزی کا وسیلہ
    • قناعت کی تعریف
    • مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قناعت پہ لاکھوں سلام!
    • قناعت کے فوائد اوراتباعِ خواہشات کے نقصانات:
    • قناعت توکُّل کا زِینہ ہے!
    • توکُّل کا معنی و مفہوم
    • لوگوں کے ذریعے رِزق پہنچانا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند ہے!
    • توکُّل قرآنِ پاک کی روشنی میں
    • توکُّل اور احادیثِ طیبہ
    • ”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“
    • نیوائیرنائٹ منانے سے رک گیا
    • مجلسِ تراجم کا تعارف
    • متوکُّلین کے واقعات
    • شیطان میراخادم ہے
    • انوکھی شہزادی
    • توکُّل بہترین چیز ہے
    • توکُّل کے فوائد
    • ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami