30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
دلجوئی کے فضائل⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”دلجوئی کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے مسلمانوں کے دِلوں میں خوشیاں داخل کرنے والا بنا کر ماں باپ اور خاندان سمیت جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِین بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُود شریف کی فضیلت
دوعالَم کے مالک و مختار،مکی مدنی سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ ذِی وَقار ہے: جس نے مجھ پر 100مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَدا کے ساتھ رکھے گا ۔
( مجمع الزوائد، 10/253، حدیث:17298)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
بوڑھی عورت کو دیدار ہو گیا
ایک مرتبہ مدینۂ مُنَوَّرہ میں 1405ھ کی حاضری کے دوران میرے ( یعنی امیرِ اہلِ سنّت حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے)ایک پیر بھائی مرحوم حاجی اسماعیل نے مجھے یہ واقعہ سنایا کہ دو یا تین سال پہلے تقریباً 85 سالہ ایک حَجَّن
[¹] …یہ بیان شیخ ِطریقت،امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے22 رمضانُ المبارک 1424ھ بمطابق 17 نومبر 2003ء کو دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں فرمایا تھا۔جسے المدینۃ ُالعلمیۃ کے شعبہ ’’ بیاناتِ امیرِ اہلِ سنّت‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع