30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فُضُول باتوں سے بچنے کی فضیلت ⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربَّ المصطَفٰے! جوکوئی 18 صفحات کا رسالہ ’’فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے فضولیات سے بچا، نیک بنا اور بار بار حج ودیدارِ مدینہ کا شرف عطا فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
کثرت سے دُرود شریف پڑھنا کام آگیا
حضرتِ ابو بکر شِبلی بغدادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے اپنے مرحوم پڑو سی کو خواب میں دیکھ کرپوچھا: مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ ؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ وہ بولا:میں سخت ہولناکیوں سے دو چار (یعنی مُصیبت میں مُبتلا) ہوا، مُنْکَر نَکِیر کے سُوالات کے جوابات بھی مجھ سے نہیں بن پڑ رہے تھے، میں نے دل میں خیال کیا کہ شاید میرا خاتمہ ایمان پر نہیں ہوا ! اتنے میں آواز آئی:’’دنیامیں زَبان کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے تجھے یہ سزا دی جارہی ہے۔‘‘اب عذاب کے فر شتے میری طر ف بڑھے۔ اتنے میں ایک خوب صورت عمدہ خوشبو والے صاحب میرے اور عذاب کے درمیان آڑ ہوگئے اور انہوں نے مجھے مُنْکَر نَکِیر کے سوالات کے جوابات یاد دلا دیئے اور میں نے اُسی طرح جوابات دے دیئے، الحمدُ لِلّٰہ! عذاب مجھ سے دُور ہوا۔میں نے اُن بُزُرگ سے عرض کی: اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے آپ کون ہیں؟ فرمایا: ’’تیرے کثرت کے ساتھ دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَ کت سے میں پیدا ہوا ہوں اور مجھے ہر مصیبت کے وقت تیری مدد پر مامور کیاگیا ہے۔‘‘
(القول البد یع،ص260)
[¹] … یہ مضمون ا میرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب” گفتگو کے آداب“ صفحہ51 تا 67 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع