دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sukoon Bakhsh Aayaten | سکون بخش آیتیں

پہلے اسے پڑھیں

book_icon
سکون بخش آیتیں
            

پہلے اسے پڑھیں

اللہ ربُّ العٰلمین کا کلام پاک اِس قدر دِل نشین اور رُوح پَرور ہے کہ اگرکوئی محبت و اَدب کا دامن تھامے ،دل جَمعی اور یکسُوئی کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہوئےاس کے ترجمے پر غور کر ےتو اللہ پاک کی رحمت سےاُس کے دِل کو بے حد سُکون ، چین اور قرار نصیب ہوتا ہے ۔ کلامِ پاک میں ایسی راحت ہے جیسی دنیا کی کسی شے میں نہیں ،ہمارا پیاراپیارا رب خود ارشاد فرماتا ہے : میری یاد میں’’دِلوں کا چین ‘‘ہے۔ اس مختصر رسالے میں چند ایسی آیات ِ مبارکہ پیش کی گئی ہیں جو اپنے معنیٰ و مفہو م کے اعتبار سے بڑی واضح اور دِلوں کو چُھو لینے والی ہیں۔ اِن آیاتِ کریمہ میں بالخصوص غمزدہ دِلوں کےلئے تسلّی ،بے قراروں کے لئے قرار ، پریشان حالوں کے لئے چین و سکون اور غم و اَلَم کے ماروں کےلئے راحت و شادمانی کا سامان ہے ۔شرط یہ ہے کہ اطمینان ِ قلب کے ساتھ پُرسکون ماحول میں اِن آیاتِ مبارکہ اور ان کے ترجمے کو ذہن و دماغ میں دُہرائیں اور غور کریں کہ اللہ پاک اپنے بندوں سے کِس قدر محبت اوراپنائیت کا اظہار فرمارہا ہے ،اِسی سے ملتے جُلتے موضوعات کی آیات کا انتخاب عرصے سے جاری تھا ۔ مفتیِ اہلِ سنّت مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّظلہ العالی کا اِس طرح کا ایک ویڈیو کِلپ دیکھا تو ذہن بنا کہ اَب اِس کام کو مَنظرِ عام پر لایا جائے ۔ اللہ پا ک کی توفیق سے فی الحال چند آیاتِ مبارکہ پر مشتمل یہ رسالہ پیش کیا جارہاہے ، ان شاءاللہ الکریم یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اللہ پاک اسے ساری امت کے لئے فائدےمندبنائے اور میری ، میرے والدین ، اَساتذہ ٔ کرام اور پیرومرشد کی بے حساب مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت ابومحمد طاہر عطاری مَدَنی عفی عنہ 12 شعبان شریف 1447۔ 01 فروری 2026

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن