30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
وسیلے کی برکتیں
دُعائے عطّار:یا اللہ پاک!جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” وسیلے کی برکتیں “پڑھ یا سُن لے اُسے دنیا و آخرت میں نیکیوں کی بہترین جزا عطافرمااور جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ دے کراپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پڑوسی بنا دے۔
اٰمِین بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُودشریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جب دو دوست آپس میں مِلتے اور مُصَافَحَہ کرتے ہیں اور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جُدا ہونے سے پہلے اُن کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
(شعب الایمان، 6/471،حدیث:8944)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
وَسیلے کی بَرَکتیں
گُزَشتہ زمانے میں تین آدمی کسی سفر پر روانہ ہوئے، دورانِ سفر رات گزارنے کے لیے ایک غار میں داخل ہوئے اور سو گئے۔ اتنے میں پہاڑ سے ایک چَٹان پِھسَل کر آئی جس کے باعِث غار کا مُنہ بند ہو گیا۔اب انہوں نے اس مُصِیبَت سے نجات پانے کے لیے یہ طے کیا کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے کسی نیک عمل کا وسیلہ پیش کرکے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کرے، چنانچہ ان میں سے ایک نے بارگاہِ خُداوَندی میں عرض کیا:اے اللہ ! تُو جانتا ہے میرے والدین بوڑھے ہو چکے تھے اور میں اس وقت تک اپنے بال بچوں کو دودھ نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع