انعامی اسکیم اور جوئے کی شرعی حیثیت؟ مع دیگر سوالات

(1) تلبیہ چھوڑنے کی صورت میں عمرہ کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں  پہلے عمرہ کرنے کے بعد مکہ میں ہی کچھ دن ٹھہر گیا پھر میں نے  دوسرا عمرہ کرنے کے لیے مسجد عائشہ سے جاکر احرام باندھا  اور وہیں دو رکعت نفل ادا کرکے یہ نیت کی ”اے اللہ! میں عمرہ کی نیت کرتا ہوں، میرے لیے اسے آسان بنا اور قبول فرما“۔لیکن چونکہ ٹیکسی ڈرائیور بار بار مجھے جلدی کرنے کا کہہ رہا تھا جس کی وجہ سے میں تلبیہ پڑھنا بھول گیا جب ہم حرم میں واپس پہنچ گئے تو مجھے یاد آیا کہ میں نے تلبیہ نہیں پڑھی تھی لہٰذا میں نے وہیں تلبیہ پڑھ کر  عمرہ کرلیا ،کیا اس صورت میں  مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہوگا؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(2) جماعت فوت ہونے کے اندیشے میں سنتوں کی تکمیل کامسئلہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنت مؤکدہ کی ایک رکعت پڑھی اور خدشہ ہے کہ اگر دوسری رکعت ملائیں گے تو امام سلام پھیر دے گا،اب کیا حکم ہے؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(3) متعدد کپڑوں پر نجاستِ غلیظہ کا مجموعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ مسئلہ شرعیہ ہے کہ ” کپڑے پر چند جگہ نَجاستِ غلیظہ لگی اور کسی جگہ درہم کے برابر نہیں مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے، تو درہم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے تو زائد“۔ اب اس میں یہ پوچھنا ہے کہ اگرنجاست ایک سے زائد کپڑوں میں لگی ہومثلاً کچھ قمیص پر لگی ہو اور تھوڑی سی شلوار پر ،اور دونوں جگہ درہم سے کم ہو لیکن مجموعہ درہم سے زائد ہو تو کیا یہ بھی مانعِ نماز ہوگی یعنی قمیص و شلوار دونوں کی نجاست مجموعاً مانع کہلائے گی  یا الگ الگ کپڑے کا اعتبار کیا جائے گا؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(4) انعامی اسکیم اور جوئےکی شرعی حیثیت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  زید  کی موبائل کی دوکان ہے وہ ہر مہینے ایک قیمتی ٹچ موبائل کی قرعہ اندازی کرتا ہےجس کا طریقہ  کار یہ ہے کہ زید نے سو روپے انٹری فیس رکھی ہوئی ہے  جو شخص اس کو سو روپے دیتا جاتا  ہے اس کا نام قرعہ اندازی  کی لسٹ میں شامل کردیتا ہے  اس طرح سینکڑوں  کے حساب سے افراد  اس کے پاس آتے ہیں پھر جن کا نام  قرعہ اندازی کی لسٹ میں شامل ہوتا ہے مہینے کے آخر میں ان کے نام  کی پرچیاں بنا کر اس سے پرچی اٹھاتا ہے  جس کا نام قرعہ اندازی میں نکلتا ہے اس کو ٹچ موبائل دےدیتا ہے  اور بقیہ کی رقم اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ رہنمائی فرمائیں  کہ کیا یہ قرعہ اندازی  شرعا درست ہے   ؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شیخ الحدیث و مفتی دارُالافتاء اہلسنت لاہور


Share