جنگل والوں کے ساتھ کیا ہوا؟/ چھٹیوں میں قراٰنِ پاک مکمل پڑھ لیا/ بچّو!ان سے بچو/مدنی منّوں کی کاوشیں/ چڑیا کے بچّوں کو رہائی کیسے ملی؟

عرب شریف کے مشہور شہر ’’مَدْیَن‘‘ کے قریب ایک جنگل تھا جس میں درخت اور جھاڑیاں کثرت سے تھیں، اُس جنگل میں رہنے والوں کو ’’اَصْحَابِِ اَیْکَہْ‘‘ یعنی ’’جنگل والے“ کہا جاتا تھا۔ اَصْحَابِِ اَیْکَہْ کی بُرائیاں٭ناپ تول میں کمی کرتے ٭لوگوں کو اُن کی چیزیں پوری پوری واپس کرنے کی بجائےکم کر کے دیتے ٭ڈاکے ڈالتے اور لُوٹ مار کرتے ٭کھیتیاں تباہ کردیتے وغیرہ۔([1]) ایمان کی دعوتاللہ پاک نے اُن لوگوں کی ہِدایت کے لئے حضرتِ سیّدنا شُعیب  علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔([2]) چونکہ اُن میں سے اکثر لوگ مسلمان نہیں تھے([3]) اس لئے آپ علیہ السلام نے ان کو ایمان لانے کی دعوت دی، اللہ پاک کے عذاب سے ڈرایا، اپنے نبی ہونے کا یقین دلایا اور اپنی اِطاعت و فرمانبرداری کا حکم دیتے ہوئے اُوپر بیان کردہ بُرائیوں سے بچنے کی نصیحت کی۔([4]) ماننے سے انکار جنگل والوں نے آپ علیہ السلام کی نصیحت سن کر کہا: اے شعیب! تم پر جادو ہوا ہے، تم کوئی فرشتے نہیں بلکہ ہمارے جیسے ہی آدمی ہو اور تم نے جو نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ہم اُس میں تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں، اگر تم اپنے نبی ہونے کے دعوے میں سچےّ ہو تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ عذاب کی صورت میں ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرادے۔([5]) حضرتِ سیّدناشُعیب علیہ السلام کا جواب جنگل والوں کا یہ جواب سن کر آپ علیہ السلام نے فرمایا: اللہ پاک تمہارے اعمال بھی جانتا ہے اور جس عذاب کے تم مستحق ہو اُسے بھی جانتا ہے، اگر وہ چاہے گا تو تم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرادے گا اور اگر چاہے گا تو کوئی اور عذاب نازل فرمادے گا۔([6]) جل کر راکھ ہوگئےاللہ پاک کا کرنا یہ ہوا کہ  جنگل والوں پر جہنّم کا ایک دروازہ کھول دیا گیا جس کی وجہ سے شدید گرمی ہوگئی اور لُو چلنے لگی جس کی وجہ سے جنگل والوں کا دَم گھٹنے لگا۔ وہ اپنے گھروں میں قید رہتے اور پانی کا چھڑکاؤ کرتے مگر اُنہیں سکون نہ ملتا۔ اِس حالت میں سات دن گزر گئے، اس کے بعد اللہ پاک نے ایک بادل بھیجا جوجنگل والوں پر چھاگیا، اُس بادل کی وجہ سے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، وہ گھروں سے نکل آئے اور بادل کے نیچے جمع ہونے لگے، جیسے ہی سب جمع ہوئے زلزلہ آگیااوربادل سے آگ بَرَسنے لگی، جنگل والے ٹِڈّیوں کی طرح تڑپ تڑپ کر جلنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔([7])

حکایت سے حاصل ہونے والے مدنی پھول

پیارے مَدَنی مُنّو اور مَدَنی مُنّیو! ٭ ناپ تول میں کمی کرنا، چیز کم کرکے دینا، ڈاکے ڈالنا، لوٹ مار کرنا اور دوسروں کو نقصان پہنچانا بُرے لوگوں کے کام ہیں۔ ٭انبیائے کِرام علیہم الصلوۃ والسلام کو اپنے جیسا عام سا انسان سمجھنا بُرے لوگوں کا طریقہ ہے ٭اللہ کے پیاروں کا خوب ادب و احترام کرنا چاہئے ٭جو بزرگوں کی بے ادبی کرتا ہے دنیا و آخرت دونوں میں نقصان اٹھاتا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…ذمّہ دار شعبہ امیر اہل سنت،المدینۃ العلمیہ باب المدینہ کراچی



[1]۔۔۔ صراط الجنان،ج7،ص153ملخصاً

[2]۔۔۔ ایضاً،ج7،ص151ملخصاً

[3]۔۔۔ پ19، الشعراء:190

[4]۔۔۔ صراط الجنان،ج7،ص152ملخصاً

[5]۔۔۔ ایضاً،ج7،ص153،154ملخصاً

[6]۔۔۔ نسفی، ص830

[7]۔۔۔ عجائب القرآن مع غرائب القرآن،ص353، صاوی،ج 4،ص1474 ماخوذاً


Share

جنگل والوں کے ساتھ کیا ہوا؟/ چھٹیوں میں قراٰنِ پاک مکمل پڑھ لیا/ بچّو!ان سے بچو/مدنی منّوں کی کاوشیں/ چڑیا کے بچّوں کو رہائی کیسے ملی؟

خُرم بیٹا! کئی سال ہوچکے ہیں آپ نے قراٰنِ پاک کھول کر بھی نہیں دیکھا، خرم: امّی! ایک مرتبہ پڑھ لیا ہے نا! کافی ہے،آپ میرا بیگ پیک کردیں، اس مرتبہ میں گرمیوں کی چھٹیاں ماموں کے گاؤں میں گزاروں گا،وہاں سلیم اور جُنید کے ساتھ خُوب کھیلوں گا اور سیرو تفریح بھی کروں گا۔ 2 دن بعد خُرم گاؤں میں تھا،سلیم اورجنید اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے،اگلے دن فجر کی نماز اور ناشتے سے فارغ ہوکر تینوں گھومنے پھرنے نکل گئے، دوپہر ایک بجے گھر واپس آکر کھانا کھایا پھر مسجِد میں جاکر باجماعت ظہر کی نماز پڑھی، سلیم: خرم بھائی! آپ اب گھر جا رہے ہو یا ہمارے ساتھ بیٹھ کر امام صاحب کو قراٰنِ پاک سناؤ گے؟ خرم: آپ دونوں نے ابھی تک قراٰن نہیں پڑھا؟ جنید: قراٰن تو ہم پڑھ چکے ہیں لیکن امام صاحب کو روزانہ  ایک پاؤ (پارے کا چوتھا حصّہ) سناتے ہیں۔ کچھ دیر بعد امام صاحب تشریف لائے تو سلیم اور جنید نے باری باری قراٰنِ پاک پڑھا۔ امام صاحب نے خرم سے پوچھا: کیوں بیٹا! آپ قراٰنِ پاک نہیں سنائیں گے؟ خرم: میں 4 سال پہلے ہی قراٰن پڑھ چکا ہوں۔امام صاحب : یہ بتائیے کہ اگر کوئی گھر کئی سال سے بند پڑا ہو اور وہاں کی صفائی بھی نہ ہوتی ہو تو اس  کی حالت کیا ہوگی؟ خرم: وہاں دُھول مٹی ہوگی، امام صاحب:  گھر کی آبادی انسان و سامان سے جبکہ دل کی آبادی قراٰن سے ہوتی ہے جسے قراٰن بالکل یاد نہ ہو یا پھریاد تو ہو مگر کبھی اس کی تلاوت نہ کرے یا اس پر عمل نہ کرے اس کا دل ایسا ہی ویران ہے جیسے خالی گھر، ہمارے نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ہے: جس کے سینے میں کچھ بھی قراٰن نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے۔ (ترمذی،ج4،ص419، حدیث:2922) خرم: کیا قراٰن ایک مرتبہ پڑھ لینا کافی نہیں ہے؟ امام